|
انجينئر بسنت لال گلشن ولد بگو رام سبى ميں پيدا هوئے-ان كى عمر ٤٨ سال هے-١٩٨٥ ميں اين- اى-ڈى يونيورسٹى كراچى سے بى- اى (اليكٹرانكس) كى سند حاصل كى- انهوں نے اقليتى كونسلرز فورم بلوچستان كے لئے ايك سال، يونين كونسل ٥ كوئٹه بطور جنرل كونسلر ١٦ ماه، اور اسسٹنٹ انجينئر واپڈا ٤ سال خدمات انجام ديں-١٩٨٧ ميں وپڈا اكيڈمى كى جانب سے مينجمنٹ ڈويلپمنٹ كورس واپڈا آپريشن اينڈ كنسٹريكشن سسٹمز تربيلا ميں شركت كى،سى پى اے كانفرنس اور پاك انڈيا هيلپس فورم برائے امن وجمهوريت كانفرنس ميں شركت كے لئے هندوستان گئے-انهوں نے متحده عرب امارات اور ايران كا بهى سفر كيا-عام انتخابت ٢٠٠٢ ميں بلوچستان صوبائى اسمبلى ميں غير مسلم اقليتوں كے لئے مخصوص نشستوں ميں سے ايك نشست پر ركن منتخب هوئے-اوروه جنرل ايڈمنسٹريشن كى بابت اسٹينڈنگ كميٹى كے چيئر مين كى حيثيت سے فرائض انجام دے رهے هيں-
|