|
کوئٹہ۔ پاکستان میں متعین آسٹریلیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر پال مولے نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا، اسپیکر نے آسٹریلین ڈپٹی ہائی کمشنرسے بات چیت کرتے ھوۓدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور بلوچستان میں ترقیاتی عمل کے حوالے سے آسٹریلین ڈپٹی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ھوئے کہا کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے حال ہی میں اپنی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ھوۓ پاکستان کے کردار اور دہشت گردی کی جنگ میں جانیں قربان کرنے والےمسلح افواج کا خاص طورپرذکر کرتے ھوۓ اس کی تعریف کی آسٹریلین ڈپٹی ہائی کمشنر نے اسپیکر کو بتایا کہ آسٹریلین حکومت بلوچستان میں واٹر کنزرویشن کے حوالے سے پراجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ کھتی ہےاور اس سلسلے میں ان کی حکومت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں پہلے سے کام کررہی ہے اسپیکر اسلم بھوتانی نے آسٹریلین حکومت کے اس اقدام کی تعریف کرتے ھوۓ کہا کہ پانی ایک قدرتی نعمت ہے اور اس صحیح استعمال سے یہاں کے زمینداروں کو فائدہ ھوگا اور بلوچستان حکومت کی طرف سے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔ بعد ازاں اسپیکر نے معززمہمان کو روایتی قالین کا تحفہ پیش کیا۔
|